Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونیا حسین کا اپنے والد سے متعلق حیران کُن انکشاف

Now Reading:

سونیا حسین کا اپنے والد سے متعلق حیران کُن انکشاف

انڈسٹری میں جو کام کرنا جانتا ہے وہ اپنی جگہ بنا سکتا ہے، سونیا حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے والد سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ سونیا حسین نے بتایا کہ بچپن میں والدین کے تعلقات آپس میں اچھے نہیں تھے اس لیے میں والد سے دور اور والدہ کے قریب رہی، اس وجہ سے والد کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے ساتھ شادی کے سلسلے میں بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا، تو اس نے مجھے احساس دلایا کہ مجھے ماہر نفسیات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اُس شخص کے کہنے پر جب ڈاکٹر سے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ بچپن سے جو والد سے دوری کا احساس تھا، اس نے میری شخصیت پر گہرا اثر مرتب کیا ہے، والد ساتھ تو تھے لیکن ایک تشنگی تھی کہ جو تعلق باپ بیٹی کا ہونا چاہیے وہ نہیں تھا۔

سونیا حسین نے بتایا کہ ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرکے پہلے خود کو ٹھیک کیا، پھر ایک دن شمالی علاقہ جات کی سیر پر گئی ہوئی تھی، تو فادرز ڈے تھا اس دن پہلی بار والد کو فون کال کرکے اپنے دل کا حال بیان کیا انہیں ’آی لو یو‘ کہا تو وہ رونے لگ گئے، جس پر احساس ہوا کہ ہمارے درمیان اس سرد رویے کی وجہ سے صرف میں اکیلی متاثر نہیں تھی وہ بھی متاثر تھے۔

Advertisement

اداکارہ کے مطابق اب والد کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں، وہ زیادہ باتیں تو نہیں کرتے لیکن اس بات کا احساس دلاتے ہیں کہ انہیں مجھ پر کتنا فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طلاق پر کوئی پچھتاوا نہیں، گلوکار بادشاہ
میں نے اپنے بچوں کو سخت دباؤ میں رکھا، نوازالدین صدیقی
پاکستان کے نامور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار عظیم چل بسے
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر ننھی پری کی آمد
لیڈی گاگا کس نایاب مرض میں مبتلا تھی، گلوکارہ نے بتادیا
صرف خدا پر یقین رکھتا ہوں، گلوکار یویو ہنی سنگھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر