بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ تبو نے شاہ رُخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ تبو نے بتایا کہ ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی پروجیکٹ سمجھ میں نہ آئے تو آپ اسے قبول نہیں کرتے۔ مجھے متعدد فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن میں نے منع کردیا۔ مجھے یقین ہے کہ شاہ رخ بھی بہت سے پروجیکٹس کو منع کردیتے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ایکٹنگ کیریئر میں جن فلموں میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ان میں کبھی بھی اداکاری کے حوالے سے شاہ رخ خان سے مقابلے یا حاوی ہونے کی کوشش نہیں کی، کام کے حوالے سے ایک دوسرے کو گنجائش دینا اور خیال رکھنا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، رائٹرز اور فلم میکرز سے کہوں گی کہ میرے مطابق رول لکھیں۔
سینئر اداکارہ تبو نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکار عدم تحفظ کا شکار ہیں لیکن جب آپ کوئی فلم کرتے ہیں تو ماحول اچھا ہو یا برا، ساتھی اداکار پراعتماد ہو یا عدم تحفظ میں مبتلا سب کے ساتھ گزارا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News