پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ سماج میں بہت ساری خواتین بھی مردوں پر ظلم کرتی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار شہریار منور نے کہا کہ ایسا نہیں کہ خواتین ظلم نہیں کرتیں، سماج میں بہت ساری خواتین بھی مردوں پر ظلم کرتی ہیں اور ان کے ظلم ایسے ہوتے ہیں کہ اس پر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ سارا یہ ہے کہ پاکستانی مرد کو رونے کی اجازت ہی نہیں ہے، بچپن سے ہی اسے سکھایا جاتا ہے کہ مرد کو درد نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب مرد کو درد نہیں ہوتا یا وہ روتا نہیں ہے تو وہ بہت بڑا جانور بن جاتا ہے اور پھر وہ آگے چل کر بیوی پر تشدد کرتا ہے۔
شہریار منور نے کہا کہ بچے کو بچپن سے ہی والد اور والدہ اس طرح پالتے ہیں کہ وہ بہادر بنے گا اور اس سے امید کی جاتی ہے کہ وہ کمزور نہیں پڑے گا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اگر کسی بچے کو نصف جذبات کا بچپن میں اظہار کرنے کا موقع نہیں ملتا تو باقی نصف جذبات ان کی بیوی انہیں چھپانے کا کہتی ہے، مرد کو جذبات کا اظہار کرنے نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ بیویاں اپنے شوہروں کو بولتی ہیں کہ نوکری چلی گئی تو کیا ہوا، مرد ہو، کھڑے ہوجاؤ، مضبوط بنو، دوسرا کام کرو۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح مرد پر بہت بڑی ذمہ داریاں اور پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، جس سے اس کی شخصیت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس پر وزن بڑھتا ہے اور اس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک مرد کی طرح مسائل سے نمٹے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News