معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حسن شاہ اور منان نے خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی منصوبہ بندی کی، گرفتار ملزم منان نے ڈرامہ نگار کے اغوا کی مکمل روداد پولیس کو سنادی۔
ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ خلیل الرحمان کو اغوا کرنے کا منصوبہ جوہر ٹاؤن کے کیفے میں بنا، کیفے میں نوجوان لڑکے لڑکیاں اکثر آئس کا نشہ کرنے کے لئے اکٹھے ہوتے تھے۔
ملزم نے بتایا کہ کیفے میں ڈانس پارٹیاں بھی ہوتی تھیں، میں حسن شاہ کے ساتھ ٹی وی دیکھ رہا تھا، خلیل الرحمان کی خبر دیکھی کہ وہ خواتین سے متعلق عجیب ریمارکس دیتے رہتے ہیں، حسن شاہ نے کہا بڈھے کے پاس بہت پیسہ اور غرور بھی ہے۔
ملزم منان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ نگار سے بڑی رقم حاصل کرتے ہیں، آمنہ نامی دوست گوجرانوالہ سے تعلق رکھتی ہے اور معمولی ماڈل گرل تھی، آمنہ عروج راتوں رات امیر ہونا چاہتی تھی۔
ملزم کا کہنا تھا کہ آمنہ عروج کے ساتھ مل کر”ہنی ٹریپ” کا پلان بنایا، اس پلان میں آمنہ نے اپنی بہن مریم اور دوست شمائل کو شامل کیا، گینگ میں حسن شاہ اور ممنون کے 8 مزید دوست بھی شامل ہوگئے، باقی ارکان میں ذیشان، جاوید، تنویر ،فلک، قیصر، رشید، میاں خان شامل تھے۔
ملزم نے بتایا کہ 3 گاڑیوں، وائر لیس سیٹ، جدید رائفلز اور گولیوں کا انتظام کیا گیا، فلیٹ کو ہنی ٹریپ کے لئے استعمال کرنے سے قبل ریہرسل بھی کی گئی، آمنہ عروج نے رومانوی انداز میں خلیل الرحمان قمر کو گھر آنے کی دعوت دی، خلیل الرحمان کو ڈرانے کے لئے پاؤں کے قریب فائرنگ کی تو انکی حالت غیر ہوگئی، گینگ کے ارکان سمجھے کہ خلیل الرحمان قمر کو ہارٹ اٹیک ہوگیا۔
ملزم نے کہا کہ ایک کروڑ تاوان کا پلان تھا، خلیل الرحمان کی حالت دیکھ کر تاوان کم کر کے 10 لاکھ روپے کیا، رقم کا انتظار کرنے کی بجائے خلیل الرحمان کو گاڑی سے پھینکا اور فرار ہوگئے، واردات کے دوران خلیل الرحمان قمر پر تشدد بھی کیا۔
ملزم منان کا پولیس کو بیان دیتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ دو ساتھی معروف ڈرامہ نگار کے ڈائیلاگ بول کر قہقہے بھی لگاتے رہے۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے خلیل الرحمان کو اتنا خوفزدہ کیا کہ وہ 5 روز تک گم صم رہے، چھٹے روز خلیل الرحمان ٹراما سے باہر نکلے، ایک پولیس افسر کے کہنے پر تھانہ سندر میں مقدمہ درج کرایا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ حسن شاہ اور 3 ملزمان کی تلاش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News