معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا خود کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ وائرل ہونے والی نامناسب ویڈیوز انہی کی ہیں، انہیں بندوق کے زور پر ویڈیو بنوانے پر مجبور کیا، ملزمان نے ان پر بندوق تان کر انہیں لڑکی کے ساتھ نامناسب عمل کرنے کا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزمان کو بتایا کہ وہ بندوق کے زور پر اس طرح کا عمل نہیں کر سکتے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ بندوق کے زور پر ایسا کریں؟ لڑکی کا چہرہ اس لیے نہیں چھپایا گیا، کیونکہ وہ خود پورے پروگرام کو لیڈ کر رہی تھی، وہی انہیں ہدایات دے رہی تھی، وہ لیڈر تھی۔
انہوں نے کہا کہ لڑکی نے اپنی فحش اور نامناسب ویڈیوز کی بات پہلے اس لیے بھی نہیں بتائی تھی کیونکہ پہلے دن سے ہی اس پر شک کیا جا رہا تھا۔
خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ان پر بندوقیں تان کر انہیں کہا گیا کہ وہ لڑکی کے ساتھ ویڈیو میں غیراخلاقی فعل کریں۔
معروف ڈرامہ نگار نے مزید کہا کہ دو افراد سامنے کیمرے لے کر ان کی ویڈیوز بناتے رہے، پہلے وہ ان پر غلط فعل کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے لیکن بعد میں انہیں احساس ہوگیا کہ ان کے سامنے سب کچھ نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News