وزیراعظم شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عدم استحکام اور بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔
ملاقات میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت، ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے بارے میں چلائی جانے والی منظم مہم کا توڑ کرنے کی ضرورت ہے، لوگوں کو حقائق سے آگاہ رکھنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کو بھی میڈیا حکمت عملی زیادہ موثر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام اور بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیاجانا چاہیے۔
وزیراعظم نے سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کو جمہوری اقدار اور باوقار ماحول کے لئے تمام منتخب ایوانوں کی رہنمائی کرنی چاہیے۔
شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا چئیرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آپ کی سربراہی میں امور خارجہ کمیٹی دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت، پرامن اور تعمیری تشخص ابھارنے پر خصوصی توجہ دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News