پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ میں خود کو سُپر اسٹار نہیں سمجھتا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے فواد خان کو سُپر اسٹار کہتے ہوئے سوال کیا جس پر اداکار نے ہاتھ جوڑ کر منع کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے پسندیدہ ہیں لیکن وہ سُپر اسٹار کا لقب نہیں چاہتے کیونکہ اس طرح سے انہیں خود پر دباؤ محسوس ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو سُپر اسٹار نہیں سمجھتے، میں اس کے لیے صرف اللہ کا شکر ادا کر سکتا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ میں نے ایسا کوئی کام کیا ہے جس کی وجہ سے میں آج میں جہاں کھڑا ہوں وہاں ہوں۔
فواد خان مزید نے کہا کہ سر کا تاج بنا کر پاؤں کی جوتی نہیں بنانا چاہتا، میرا ماننا ہے کہ ان سب سے دور رہنا ایک طرح سے ایک نعمت ہے کیونکہ اداکار بہت حساس مخلوق ہوتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ آپ جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کام کریں اور خوشی خوشی گھر جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News