معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ’پرسنیلٹی رائٹس‘ کو مصنوعی ذہانت سے بچانے کیلئے ممبئی ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اریجیت سنگھ کے نام، آواز، چال ڈھال اور دیگر شخصیتی طور طریقوں کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے نہیں بنایا جائے گا۔
اب کوئی ادارہ گلوکار کی اجازت کے بغیر اپنے کمرشل فائدے کیلئے اے آئی کے ذریعے ان کی شخصیت کا سہارا نہیں لے سکے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیا کے کسی پلیٹ فارم، تشہیری مواد اور آن لائن مہم کیلئے اریجیت سنگھ کی شخصیت کا استعمال ممنوع کردیا گیا ہے۔
جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ اظہار رائے کی آزادی کے باوجود کسی کو بھی یہ لائسنس نہیں دیا جاسکتا کہ وہ کسی شخصیت کو اپنے مالی فائدے کیلئے استعمال کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News