Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین مردوں سے چار شادیاں کیں، نور بخاری کا انکشاف

Now Reading:

تین مردوں سے چار شادیاں کیں، نور بخاری کا انکشاف

تین مردوں سے چار شادیاں کیں، نور بخاری کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے تین مردوں سے چار شادیاں کیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا تھا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ معاشرے میں غیر ازدواجی تعلقات، افیئرز اور معاشقے قابل قبول ہوتے ہیں لیکن ایک سے زائد بار شادیوں کو قبول نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دیگر گناہوں اور غلطیوں کی بجائے نکاح اور شادیوں کو ترجیح دی، اس لیے ایک سے زائد شادیاں کیں، میں نے تمام شادیوں پسند اور عشق سے کیں لیکن بد قسمتی سے شادیاں نہیں چلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے چار نہیں بلکہ تین مردوں سے چار بار شادی کی جبکہ عون چوہدری سے انہوں نے دوسری بار شادی کی ہے۔

نور بخاری نے کہا کہ مجموعی طور پر ان کی تین شادیاں ہیں لیکن لوگوں نے ان کی پانچ شادیاں بنا دی ہیں اور وہ ان کی دس شادیاں بھی بنا دیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

Advertisement

سابقہ اداکارہ کے مطابق عون چوہدری کے علاوہ انہوں نے دو مردوں سے دو شادیاں کیں جبکہ حالیہ شوہر عون چوہدری سے انہوں نے پہلے بھی شادی کی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی اور پھر انہوں نے اسی سے دوبارہ اور مجموعی طور پر چوتھی بار شادی کی۔

انہوں نے کہا کہ عون چوہدری اور ان کے درمیان اختلافات ضرور ہوگئے تھے لیکن دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے اور چونکہ انہی سے بیٹی فاطمہ تھی، اس لیے بھی انہوں نے دوبارہ شادی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے تین ہی بچے ہیں اور تینوں کے والد ایک ہی یعنی عون چوہدری ہیں، ان کی بڑی صاحبزادی فاطمہ کی عمر 11 سال، دوسری بیٹی شہر بانو کی عمر 4 سال جبکہ بیٹے محمد علی رضا ایک سال کے ہیں۔

نور بخاری نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ نہیں چاہیں گی کہ ان کے شوہر دوسری شادی بھی کریں لیکن چوںکہ مذہب میں مرد کو بیک وقت شادیاں کرنے کی اجازت ہے تو وہ خدا کے حکم کے آگے راضی رہیں گی لیکن دل سے وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما
ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، گلوکار بادشاہ
ایک ہدایتکار نے مجھے ’جنسی غلام‘ کے طور پر تیار کیا، اداکارہ سومیا
میں اب خود کو بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں، انجلینا جولی
اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل
ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرے مداح مایوس ہوں، سارہ خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر