معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم کا انتقال ہو گیاہے۔
ذرائع کے مطابق کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے میوزک بینڈ زیب اینڈ ہانیہ سے وابستہ معروف گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کرگئی ہیں۔
گلوکارہ زیب بنگش نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی اسٹوری میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ ہانیہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئی ہیں۔
دوسری جانب ہانیہ اسلم کے انتقال پر پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ اسلم اور ان کی کزن زیب بنگش نے سال 2007 میں میوزک بینڈ زیب اینڈ ہانیہ کی بنیاد رکھی تھی جبکہ انہیں سال 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے پیمانہ سے شہرت ملی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News