بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مرد فنکاروں کو زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ تبو کا کہنا تھا کہ ہر میڈیا پرسن خواتین فنکاروں سے ہی یہ سوال کیوں کرتا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مرد فنکاروں کو زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے یہ سوال کیوں پوچھ رہے ہیں؟ میں اس سوال کا جواب کیسے دوں؟ آپ اس شخص سے کیوں نہیں پوچھتے جو مرد فنکاروں کو زیادہ معاوضہ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ مرد اداکار سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ آپ کو زیادہ معاوضہ کیوں دیا جاتا ہے؟ آپ ایسا کیا کرتے ہیں کہ آپ خواتین کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ حاصل کرلیتے ہیں۔
تبو نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میڈیا پرسن ہم خواتین فنکاروں سے یہ سوال پوچھ کر اس مسئلے کو سنسنی خیز بنانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ یہ سُننا چاہتے ہیں کہ خواتین یہ کہیں کہ مجھے غصہ آتا ہے کہ مجھے کم معاوضہ دیا جا رہا ہے۔
سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے جتنا بھی معاوضہ ملتا ہے، میرے وہ ٹھیک ہے لہٰذا دوبارہ ایسے سوال نہ کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تبو اور اجے دیوگن کی فلم ‘اوروں میں کہاں دم تھا’ ریلیز ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News