پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر صاحب اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں سینئر اداکارہ مشی خان کا کہنا تھا کہ کسی کے بھی اسکینڈل میں اُس کی فیملی یا اُس کی بیٹی کو بےعزت کرنا اور بُرا بھلا کہنا بہت ہی غلط بات ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر صاحب کے کیس میں ابھی تک جو کچھ بھی ہوا ہے یا آگے جو کچھ ہونے والا ہے، اُس سے اُن کی فیملی یا اُن کی بیٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کے کسی بھی عمل کے لیے اُن کی بیٹی یا فیملی ذمہ دار نہیں ہے، لہٰذا اُن کی بیٹی کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا اور اُن کے بارے میں منفی تبصرے کرنا انتہائی شرمناک حرکت ہے۔
مشی خان نے کہا کہ خلیل الرحمان صاحب بالغ اور باشعور انسان ہیں، اُنہوں نے اپنی مرضی سے وہ عمل کیا ہے، وہ اپنے عمل کے ذمہ دار خود ہیں لہٰذا اس عمل کے لیے اُن کی فیملی یا بیٹی کو ٹرول کرنا بند کردیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔
اغواء کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News