بھارت کی مقبول ترین ویب سیریز مرزا پور سیزن 3 میں ‘منا بھیا’ کی واپسی ہورہی ہے۔
مرزا پور کا تیسرا سیزن 4 سال کے بعد 5 جولائی کو ریلیز کر دیا گیا، مداحوں نے تیسرے سیزن کو بورنگ اور سست قرار دیا۔
دوسرے سیزن کے اختتام میں سیریز کے اہم کردار منا بھیا (دیوینندو) کی گڈو پنڈت (علی فضل) کے ہاتھوں موت واقع ہوگئی تھی اور قالین بھیا (پنکج ترپاٹھی) شدید زخمی تھے۔
منا بھیا کو سیزن کی جان قرار دینے والے مداحوں کا خیال تھا کہ منا بھیا کا کردار مرا نہیں ہے اور وہ تیسرے سیزن میں دوبارہ نظر آئیں گے۔
تاہم جب تیسرا سیزن ریلیز کیا گیا تو پہلی ہی قسط میں منا بھیا کی آخری رسومات ادا کرتے دکھا دیا گیا۔
مداحوں کی مایوسی کے بعد مرزاپور سیریز کے میکرز نے منا بھیا کے کردار کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
’مرزا پور سیزن 3‘ کی 10 اقساط ریلیز کی گئی تھیں، اب ‘ایمیزون پرائم’ نے سیزن 3 کی ‘بونس ایپی سوڈ’ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
جی ہاں، ایمیزون پرائم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں مرزاپور سیریز میں گڈو پنڈت کا کردار ادا کرنے والے علی فضل نے گڈو پنڈت کے ہی لہجے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘پرائم ویڈیو کے دفتر سے آرہا ہوں، سیزن 3 کے ڈیلیٹڈ سین نکلوانے گیا تھا’۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ ‘پرائم ویڈیو پر مرزاپور سیزن 3 کی بونس ایپی سوڈ پر نظر رکھنا، دیکھوگے تو تمہاری زندگی میں بھوکال مچ جائے گا، گارنٹی دے رہے ہیں کہ ہوش اڑ جائیں گے’۔
انہوں نے کہا کہ ایک بہت ہی مقبول کردار بھی اس بونس ایپی سوڈ کا حصہ ہے، میں نے ہی اسے موت کی گھاٹ اتارا تھا، لیکن اس کو بہت جلوا ہے، واپس آنا چاہ رہا ہے۔
علی فضل کا مزید کہنا تھا کہ دیکھئے مرزاپور سیزن 3 کا بونس ایپی سوڈ، آرہا ہے اسی مہینے صرف پرائم ویڈیو پر، مزہ آنے والا ہے’۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News