پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی ہے۔
نامور میزبان مدیحہ نقوی نے آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق کردی۔
حال ہی میں مدیحہ نقوی کے شو میں اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ماڈل ونیزہ احمد بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں دونوں ایک گیم کھیلتی نظر آئیں۔
گیم کے دوران شگفتہ اعجاز اپنے ہاتھ میں آغا علی کی تصویر کا کارڈ پکڑی نظر آئیں اور ونیزہ احمد کو ہنٹ دے کر شگفتہ اعجاز کو آغا علی کا نام بوجھوانا تھا۔
اس موقع پر ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ ’ان کی ابھی شادی بھی ہوئی تھی ناں‘ جس پر مدیحہ نقوی نے کہا کہ ’ہاں انکی ہماری ایک بہت پیاری اداکارہ سے شادی ہوئی تھی آج سے تین سے چار سال پہلے، لیکن اب وہ رشتہ نہیں رہا ہے‘۔
یہ بات سن کر ونیزہ احمد نے کہا کہ ’معذرت مجھے اس حوالے سے نہیں پتا تھا، کیا دوبارہ بھی ہوئی ہے شادی انکی؟‘ اس پر مدیحہ نقوی نے کہا کہ ’نہیں انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی ہے‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد مئی 2020 میں شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News