بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رُخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اِنہیں امریکی اداکار ٹام کروز کی فلمیں بہت پسند ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رُخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران امریکی اداکار و فلمساز ٹام کروز اور ان کی فلم ’مشن امپاسیبل‘ کی تعریف کی۔
دوران انٹرویو بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ مجھے رومانٹک فلمیں نہیں پسند، میں زیادہ تر ایکشن موویز دیکھتا ہوں، عجیب بات ہے ناں کہ میری سب سے کم پسندیدہ رومانوی فلمیں ہیں۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ جب میں فلموں سے تھوڑا دور ہوا تو سوچا کہ میں نے آج تک کوئی ایکشن فلم نہیں کی ہے، یہی وجہ تھی کہ میں نے ایک ساتھ دو ایکشن فلموں کے ساتھ انڈسٹری میں واپسی کی تھی۔
شاہ رُخ خان نے کہا کہ جب میں فلمیں دیکھتا ہوں تو اس میں ایکشن سے لے کر سائنس فکشن، ہارر اور سنسنی خیز تک کے سب موضوع ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ آج کل اداکار شاہ رخ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News