بھارت کی مشہور و معروف کلاسیکی رقاصہ یامنی کرشنامورتی 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یامنی کرشنامورتی کے منیجر اور سیکرٹری گنیش نے میڈیا کو بتایا کہ یامنی کرشنامورتی طویل عرصے سے بیمار تھیں اور 7 ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
گنیش نے کہا کہ یامنی کرشنامورتی کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ یامنی کرشنامورتی کو متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News