Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی؛ شوبز شخصیات کا اولمپئین کو خراجِ تحسین

Now Reading:

پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی؛ شوبز شخصیات کا اولمپئین کو خراجِ تحسین

40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کو شوبز شخصیات کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل  میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر شوبز شخصیات نے پاکستانی اولمپئین کو مبارکباد دی۔

معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ارشد ندیم نے 32 سال بعد پاکستان کے لیے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔

Advertisement

4

اداکارہ ماہرہ خان نے ارشد ندیم کو پاکستان کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سر! اُف کیا تھرو تھی، آپ نے تو ریکارڈ توڑ دیا۔

1

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ پاکستان کے لیے فخریہ لمحہ، ارشد ندیم نے اولمپکس گیمز میں نیا ریکارڈ بنا کر بہترین کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

7

سینیئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس بہترین فتح کے لیے ہمیں ارشد ندیم پر بےحد فخر ہے، آپ نے پاکستان کو تاریخ کامیابی دلوا کر ہمارا طویل انتظار ناقبل یقین انداز میں ختم کیا ہے۔

Advertisement

3

اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ارشد ندیم نے ہمیں تاریخی فتح دیکر میرا دل بےانتہا خوش کردیا ہے۔

6

اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ارشد ندیم حقیقی چیمپیئن ہیں۔

5

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نامور اداکار سفیر اللہ عرف لہری کی 12ویں برسی
شادی کے بعد تشدد اور دیگر مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار رہی، مایا خان
طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے کبھی بچے پیدا نہیں کرسکتی، سلینا گومز
مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت نہیں، کرینہ کپور
بھارتی کامیڈین جونی لیور پاکستان آنے کے خواہشمند
سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر