بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا سے طلاق کی خبروں پر ان کے شوہر و اداکار ابھیشک بچن نے خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے برطانوی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوالات پر اپنا جواب دیتے ہوئے ان رپورٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا جو ان کی اور ایشوریا کی طلاق کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
برطانوی میڈیا کی جانب سے طلاق کے سوال کے جواب میں اداکار نے اپنی ویڈنگ رِنگ دکھائی اور کہا کہ ہم ابھی بھی شادی شدہ ہیں اور میرے پاس اس حوالے سے کچھ اور بتانے کو ہے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ آپ سب کسی بھی بات کو اپنے حساب سے رنگ دے دیتے ہیں، مجھے سمجھ آتا ہے کہ آپ سب یہ کیوں کرتے ہیں کیونکہ آپ کو خبریں شائع کرنا ہوتی ہیں۔
ابھیشک بچن نے کہا کہ کوئی بات نہیں، ہم سیلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب سہنا ہی پڑتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News