بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ لوگ میرے وزن اور کپڑوں پر تبصرے کرتے تھے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ زرین خان کا کہنا تھا کہ فلم ‘ویر’ کی ریلیز کے بعد میری زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی، بےشک! یہ ایک بڑی فلم تھی لیکن میں اس فلم کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں آگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کیریئر کے شروعات میں مجھے بہت خوشی ہوتی تھی کہ لوگ میرا موازنہ کترینہ کیف سے کررہے ہیں کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہیں لیکن بعد میں چیزیں میری سوچ کے برعکس ہونے لگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کو جانتی تھی، پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کے صرف نام معلوم تھے، اُنہیں اُن کے چہروں سے نہیں جانتی تھی، اسی وجہ سے انڈسٹری میں سب مجھے مغرور سمجھتے تھے۔
زرین خان نے کہا کہ انڈسٹری کے لوگوں کا خیال تھا کہ مجھے سلمان خان نے لاؤنچ کیا ہے، اسی وجہ سے میرے اندر نخرہ اور غرور ہے، مجھے انڈسٹری میں اکیلا پن محسوس ہوتا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف کے ساتھ موازنے پر بھی مجھے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ میرا وزن زیادہ تھا اور لوگ میرے کپڑوں پر تبصرے کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مجھے گھر سے نکلتے ہوئے ڈر لگتا تھا کیونکہ میں اپنے وزن اور لباس پر لوگوں کی تنقید برداشت نہیں کرسکتی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News