نامور گلوکار اخلاق احمد کی 25 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
اخلاق احمد 10 جنوری 1946 کو دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960 میں اسٹیج گلوکاری سے کیا۔
انہوں نے 1974 میں فلم چاہت کیلئے ایک گیت گایا جو سُپرہٹ ہوا۔
اخلاق احمد نے شوبز کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا جب گلوکاروں کا فلمی دنیا میں جگہ بنانا نہایت مشکل تھا۔
انہوں نے اپنی سریلی آواز اور انتھک محنت سے ایک الگ مقام حاصل کیا، فلم ’’بندش‘‘ کے گیت نے اخلاق احمد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
گلوکار اخلاق احمد نے بطور پلے بیک سنگر پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے کام کیا اور کیریئر کے دوران 86 فلموں کیلئے 177 نغمے گائے۔
ان کی آواز میں گایا گیا آخری گیت فلم’’ نکاح‘‘ میں شامل کیا گیا، گلوکار کو 7 بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اخلاق احمد کینسر کے باعث 4 اگست 1999 کو انتقال کرگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News