Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان بہت ہی ہمدرد اور نرم مزاج انسان ہیں، جان سینا

Now Reading:

شاہ رخ خان بہت ہی ہمدرد اور نرم مزاج انسان ہیں، جان سینا

شاہ رخ خان بہت ہی ہمدرد اور نرم مزاج انسان ہیں، جان سینا

سابق ریسلر و ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بہت ہی ہمدرد اور نرم مزاج انسان ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے کہا کہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کے دوران شاہ رخ خان سے ہونے والی ملاقات نے اُن کی زندگی بدل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے اور ہاتھ ملانے کا موقع ملا جس کا میری زندگی پر گہرا اثر ہوا، یہ ایک بہت ہی جذباتی لمحہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بہت ہی حیرت انگیز، ہمدرد اور نرم مزاج انسان ہیں، ان سے مل کر میں بالکل حیران اور لاجواب ہوگیا تھا۔

جان سینا نے کہا کہ ملاقات کے دوران شاہ رخ خان سے ہونے والی گفتگو نے میری زندگی بدل دی، ان کے الفاظ میرے لیے بہت متاثر کن تھے اور میری زندگی میں تبدیلی لانے میں مدد گار ثابت ہوئے۔

Advertisement

اداکار کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کے بعد سے میں ان تمام جیک پاٹس کو پہچاننے میں کامیاب رہا ہوں جو مجھے زندگی میں ملے اور میں اس تبدیلی کے لیے شکر گزار ہوں۔

سابق ریسلر و ہالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کروں گا کہ میں نے شاہ رخ خان سے جو کچھ سیکھا اسے ضائع نہ کروں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما
ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، گلوکار بادشاہ
ایک ہدایتکار نے مجھے ’جنسی غلام‘ کے طور پر تیار کیا، اداکارہ سومیا
میں اب خود کو بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں، انجلینا جولی
اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل
ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرے مداح مایوس ہوں، سارہ خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر