پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے لڑکوں کو اہم مشورہ دیدیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف میزبان و ماڈل متھیرا کا کہنا تھا کہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی وہ صرف شادی کے لیے نہیں بنے بلکہ زندگی میں اور بھی کام ہیں، پہلے اپنی پہچان، اپنا کیریئر بنالیں۔
انہوں نے کہا کہ لڑکے ایک لڑکی کو دوسرے گھر سے لے کر آتے ہیں، اس کی مکمل ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس لیے شادی سے پہلے اس ذمہ داری کو اُٹھانے کے بارے میں سوچیں، کیونکہ جو لڑکی گھر آئے گی اس کو سہولتیں فراہم کرنی ہونگی نہ کہ اس سے اپنے نخرے اُٹھوائیں۔
متھیرا نے مزید کہا کہ لڑکوں کو پہلے اپنے پیروں پر کھڑے ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کی ذمہ داری اُٹھاسکیں، اس کے بعد شادی کے بارے میں سوچیں، کیونکہ شادی آج نہیں تو کل ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News