پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ میرے سابق شوہر اقبال انصاری کے خلاف باتیں کریں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ لوگ میرے سابق شوہر اقبال انصاری کے بارے میں غلط باتیں کرتے ہیں کہ وہ ظالم تھے یا بُرے شوہر تھے، اسی وجہ سے شادی نہیں چل سکی۔
انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر میرا یہ فرض بنتا ہے کہ لوگوں کو اقبال انصاری کے خلاف باتیں کرنے سے منع کروں اور میں ایسا ہی کرتی ہوں، اگر کوئی میرے سامنے اُن کے بارے میں غلط بات کرتا ہے تو میں فوراً روک دیتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقبال انصاری میری بیٹیوں کے باپ ہیں اور وہ ایک بہت اچھے والد ہیں، وہ ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، حالات چاہے جیسے بھی ہوں اُنہوں نے اپنی بیٹیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ اقبال انصاری اور میرے درمیان جو بھی مسائل تھے وہ ہمارے ذاتی تھے، لوگوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ اقبال انصاری کے خلاف باتیں کریں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، ان باتوں کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ کسی کے خلاف باتیں کرنا غلط ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News