بالی ووڈ کی مشہور فلم ‘جب وی میٹ‘ میں اداکار شاہد کپور کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیویا سیٹھ شاہ کی بیٹی انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیویا سیٹھ شاہ نے اپنی 23 سالہ بیٹی مہیکا شاہ کے گزرجانے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔
انہوں نے مداحوں سے اپنی بیٹی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست دی۔
مہیکا شاہ کو چند روز قبل بخار ہوا تھا۔ مہیکا شاہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور متعدد ہٹ فلموں میں معاون کردار ادا کرنے والی سشما سیٹھ کی نواسی تھیں۔
بالی ووڈ شخصیات نے دیویا سیٹھ کی نوجوان بیٹی کی اچانک موت دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News