پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز خود پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔
حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ میں تہمتیں اور الزام لگانے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی اور قیامت کے دن سب کے گریبان پکڑوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں دبئی میں عیاشی کرنے نہیں آئی بلکہ یہاں میرے بینک اکاؤنٹ کا مسئلہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میرے اکاؤنٹ کی تمام رقم حکومت کے اکاؤنٹ میں چلی گئی ہے، میں یہاں اپنی رقم واپس لینے آئی ہوں۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ اس کے علاوہ، میں نے دبئی میں اپنے بیگز بھی فروخت کیے تھے، مجھے اُن کی رقم بھی لینی تھی، میں صرف تین دن کے لیے دبئی آئی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے پیسوں کی خاطر یحییٰ صدیقی سے شادی نہیں کی بلکہ مجھے اپنے بیٹیوں کے لیے والد کا سہارا چاہیے تھے، اسی وجہ سے یحییٰ سے دوسری شادی کی اور یہ اُن کا احسان ہے کہ وہ میری بیٹیوں کے والد بنے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے 35 سال ہوگئے ہیں، میں اپنا خرچہ خود اُٹھاتی ہوں اور میری چھوٹی بیٹی کی تعلیم کے اخراجات بھی میرے ذمے ہے جبکہ میرے شوہر صرف ایک ملازم کی تنخواہ اور گھر کے بل ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر گزشتہ پانچ سال سے کینسر میں مبتلا ہیں، شوہر کی بیماری کی وجہ سے پورا خاندان پریشان ہے لیکن تہمتیں لگانے والوں کو اس بات کا احساس نہیں۔
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے ناقدین سے سوال کیا کہ میرے بیمار شوہر کا علاج آپ کرواتے ہیں؟ کیا آپ اُنہیں روز روز اسپتال لیکر جاتے ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News