Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ریشم کا خلیل الرحمان کو کرارا جواب

Now Reading:

اداکارہ ریشم کا خلیل الرحمان کو کرارا جواب

اداکارہ ریشم کا خلیل الرحمان کو کرارا جواب

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کو کرارا جواب دیدیا ہے۔

 حال ہی میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے اور میں بلاوجہ کسی سے نفرت نہیں کرتا کیوں کہ میں نفرت کرنے والا انسان نہیں ہوں لیکن میں اعتراف کرتا ہوں کہ مجھے نفرت ایک ہی شخص سے ہے جو نعمان اعجاز ہے‘۔

تاہم اب خلیل الرحمان کے بیان پر اداکارہ ریشم نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ نعمان اعجاز اتنی محنت کرتے ہیں ان جیسا اداکار پورے پاکستان میں نہیں، خلیل الرحمان کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ نعمان اعجاز کیلئے ایسے الفاظ کہیں؟ خلیل الرحمان نے ماہرہ خان کیلئے کیا کچھ نہیں کہا، انہوں نے کس اداکار کیلئے نہیں کہا‘؟

ریشم نے کہا کہ ’خلیل الرحمان کی کئی ویڈیوز دیکھیں، ایک اچھے رائٹر کو یہ زیب نہیں دیتا لیکن خلیل الرحمان میں اتنا تکبر اور اتنی حقارت ہے کہ وہ اپنے منہ کی کھا رہے ہیں، فنکاروں پر تنقید کرنے والے لوگوں پر آج زمانہ ہنس رہا ہے‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ آپ نے جو بھی کرنا ہے اپنے گھر میں کریں یوٹیوب پر آکر اپنا مذاق نہ اڑوائیں ایسے لوگ برباد ہوجاتے ہیں، خلیل الرحمان ہر وقت عورت کو ٹارگٹ کیوں کرتے ہیں؟ مجھے اس بات کا جواب دیں ‘۔

Advertisement

معروف اداکارہ نے کہا کہ ’خلیل الرحمان نے مار کھاکر بھی یہی کہا ہے کہ میں مرتے دم تک یہی کروں گا، آپ خود تو رات میں کہاں کہاں جاتے ہیں لیکن لوگوں کی زندگی میں آکر ان کی  کردار کشی کرتے ہیں اپنے گریبان میں کسی نے نہیں جھانکنا ‘۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نامور اداکار سفیر اللہ عرف لہری کی 12ویں برسی
شادی کے بعد تشدد اور دیگر مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار رہی، مایا خان
طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے کبھی بچے پیدا نہیں کرسکتی، سلینا گومز
مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت نہیں، کرینہ کپور
بھارتی کامیڈین جونی لیور پاکستان آنے کے خواہشمند
سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر