بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھارتی ٹی وی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 16ویں سیزن کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیں گے اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ امیتابھ بچن ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے پہلے سیزن (2000) میں فی قسط کا تقریباً 25 لاکھ روپے معاوضہ لیتے تھے، تاہم اس شو کی مقبولیت کے بعد اداکار کے معاوضے میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس شو کے چوتھے سیزن تک امیتابھ بچن کا معاوضہ دُگنا ہوگیا تھا، اُنہیں سیزن 4 میں شو کی فی قسط کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ ملتا تھا۔
شو کے سیزن 6 تک امیتابھ بچن ڈیڑھ کروڑ روپے فی قسط تک معاوضہ لیتے تھے جبکہ ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے آٹھویں سیزن میں اداکار کا معاوضہ بڑھ کر 2 کروڑ روپے سے زائد ہوگیا تھا۔
سیزن 9 میں امیتابھ بچن 2 کروڑ 60 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ لیتے تھے جبکہ سیزن 10 میں یہ معاوضہ بڑھ کر 3 کروڑ روپے فی قسط ہوگیا تھا۔
امیتابھ بچن نے ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 11ویں سے 13ویں سیزن تک ساڑھے 3 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ وصول کیا جبکہ شو کے 14ویں سیزن میں اُنہیں 4 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ دیا گیا۔
اب اداکار امیتابھ بچن ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 16ویں سیزن کے لیے 5 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News