پاکستان کے معروف اداکار وسیم عباس نے شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ کے حوالے سے گفتگو کی۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار وسیم عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے دلچسپ سوالات کیے۔
دوران پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ کیا سجل علی ہانیہ عامر سے زیادہ خوبصورت ہے؟ اس پر سینئر اداکار نے کہا نہیں۔
اداکار کا یہ جواب سن کر پروگرام کے شرکاء نے خوب شور مچایا اور ساتھ ہی میزبان نے مزاحیہ انداز میں اپنے حوالے سے سوال پوچھا کہ کیا تابش ہاشمی ہانیہ عامر سے زیادہ خوبصورت ہے اس پر اداکار نے سر ہلاتے ہوئے کہا ‘ہرگز نہیں’۔
واضح رہے کہ سینئر اداکار وسیم عباس نے ڈرامہ ‘میرے ہم سفر’ میں ہانیہ عامر کے سسر کا کردار ادا کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News