پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ مجھے کسی قسم کی توجہ یا ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے۔
حال ہی میں اغواء کی کوشش کو ناکام بنانے والی معروف اداکارہ نمرہ خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آپ مجھ پر نہیں بلکہ جرم پر توجہ دیں، اغواء کاروں کا نشانہ اداکارہ نمرہ خان نہیں تھی بلکہ وہ ایک لڑکی کو اغواء کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تمام لڑکیاں اپنی حفاظت کریں اور وہ لڑکیاں جن کے ساتھ ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں وہ انہیں رپورٹ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کا مقصد صرف یہ ہے کہ تمام لڑکیاں اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، اس دن اس جگہ کوئی بھی لڑکی ہوسکتی تھی، ان اغواء کاروں کے چہرے دیکھ کر معلوم ہوتا تھا کہ وہ مجھے جانتے تک نہیں تھے۔
نمرہ خان نے کہا کہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ان کی بجائے جرم کو ہائی لائٹ کریں، انہیں کسی قسم کی توجہ یا ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے بار معلوم ہوا ہے کہ صرف سوشل میڈیا طاقتور نہیں ہے بلکہ ہماری انڈسٹری بھی طاقتور ہے، ہم متحد ہیں، مجھے انڈسٹری کے لوگوں نے جتنا سپورٹ کیا، حمایت کی، جس طرح میرے ساتھ کھڑے ہوئے، میرے لیے نیک خواہشات بھیجیں اس پر میں سب کی شکر گزار ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News