علیحدگی کی افواہوں کے بعد ابھیشیک کی ایشوریا کو طلاق دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک کی ایشوریا سے علیحدگی کے اعلان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ ’ جولائی میں ایشوریا اور میں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے ہم اپنی بیٹی آرادھیا کیلئے ایک ہیں لیکن آج میں آپ سے ایشوریا سے طلاق کی وجوہات پر بات کروں گا ‘۔
وائرل ویڈیو سے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے جو کہ اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار عامر خان، رنویر سنگھ، کترینہ کیف اور کاجول جیسی مشہور بالی ووڈ شخصیات بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوچکی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News