Advertisement
Advertisement
Advertisement

والد کی وفات تک اُن سے بات نہیں کی، متھیرا

Now Reading:

والد کی وفات تک اُن سے بات نہیں کی، متھیرا

والد کی وفات تک اُن سے بات نہیں کی، متھیرا کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ انہوں نے والد کی وفات تک اُن سے بات نہیں کی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف میزبان و ماڈل متھیرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 14 سال کی عمر سے اپنے والد سے بات کرنا بند کی تھی اور ان کے انتقال تک ان سے بات نہیں کی، ان کے والد چند سال قبل فوت ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب انہیں والد کی ضرورت تھی تب والد انہیں چھوڑ کر گئے اور ان کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا لیکن جب وہ مضبوط بنی، ان کے پاس ہر چیز دستیاب ہوگئی، تب والد نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن تب انہوں نے والد سے رابطہ کرنے کو ترجیح نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جائیں، ان کے اچھے وقت میں واپس آنے پر انہیں عزت نہیں دی جانی چاہیے، پھر انہیں بھی بھلا دینا چاہیے۔

متھیرا نے بتایا کہ انہیں والد سے بہت گلے اور شکوے تھے لیکن ان کے انتقال کے بعد انہوں نے والد کو معاف کیا اور تمام شکوے بھلا دیے۔

Advertisement

اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف میزبان نے کہا کہ ان کی طلاق ان کے لیے سب سے بڑا تماشا اور دکھ کی بات تھی، وہ کئی سال تک شوہر کا جسمانی و ذہنی تشدد برداشت کرتی رہیں اور اپنی شادی اور تعلق کو بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کے بار بار تشدد کے باوجود وہ ان سے چپکی رہیں اور رشتے کو بچانے کی کوشش کرتی رہیں لیکن آخر میں شوہر ہی انہیں چھوڑ گئے اور کچھ وقت تک وہ صدمے میں چلی گئی تھیں لیکن اب وہ سوچتی ہیں کہ وہ کتنی غلط اور پاگل تھیں کہ تشدد برداشت کرتی رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے سابق بوائے فریںڈز سے ابھی اچھے دوستانہ تعلقات ہیں لیکن اب ان سے ان کے رومانوی روابط نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نامور اداکار سفیر اللہ عرف لہری کی 12ویں برسی
شادی کے بعد تشدد اور دیگر مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار رہی، مایا خان
طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے کبھی بچے پیدا نہیں کرسکتی، سلینا گومز
مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت نہیں، کرینہ کپور
بھارتی کامیڈین جونی لیور پاکستان آنے کے خواہشمند
سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر