پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹوں کو گھر کا کام کرنے کے پیسے دیتی ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف میزبان و ماڈل متھیرا کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کو یہ نہیں جتانا چاہیے کہ ہم نے تمہارے لیے اتنا سب کچھ کیا، ہمیں اپنے بچوں کو جگہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ سُست یا غصے میں آ جاتے ہیں لیکن آپ کو حالات کے مطابق ان کی اچھی تربیت کرنی پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں پر طنز نہیں کرتی، لیکن میں تمام بلوں کو ان کے سامنے رکھتی ہوں اور انہیں بلوں کی تمام تفصیلات بھی بتاتی ہوں، انہیں یہ بتاتی ہوں کہ کس کا کتنا بل آیا ہے کیونکہ اس طرح انہیں محنت سے کمائی گئی رقم کی قیمت کا احساس ہوتا ہے۔
متھیرا نے کہا کہ میرے بیٹے گھر کے سارے کام کرتے ہیں اور انہیں اس کے لیے پیسے ملتے ہیں۔
معروف میزبان و ماڈل نے بتایا کہ ایک بیٹا برتن دھونے کا کام کرتا ہے اس کو اس کی محنت کے پیسے دیے جاتے ہیں، ایک بیٹا بستر ٹھیک کرتا ہے اسکو بھی پیسے دیتی ہیں جبکہ میرا تیسرا بیٹا الماریاں صاف کرتا ہے اور اس کے لیے میری بہن اسے پیسے دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح بچوں کو اپنے ہاتھ سے محںت کی کمائی کی تربیت ملتی ہے، انہیں احساس ہوگا کہ پیسہ اتنی آسانی سے نہیں آتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News