Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی سے پہلے کسی بھی مرد کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کروں گی، انمول بلوچ

Now Reading:

شادی سے پہلے کسی بھی مرد کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کروں گی، انمول بلوچ
انمول بلوچ

شادی سے پہلے کسی بھی مرد کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کروں گی، انمول بلوچ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے کسی بھی مرد کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کروں گی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں لوگوں نے اپنے ہونے والے ہمسفر میں خوبیوں کی لمبی فہرست بنا لی ہیں، جو میرے نزدیک فضول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیاں چاہتی ہیں کہ اُن کا شوہر امیر اور خوبصورت ہو، اُن کی ہر بات ماننے والا ہو، ہر عورت کی عزت کرنے والا ہو اور خواتین کے حقوق کے معاملے میں اُن کا ساتھ دینے والا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو شرائط رکھنے کا حق حاصل ہے لیکن اس قدر شرائط بھی نہ رکھیں کہ سامنے والا انسان تنگ آجائے اور آپ کا رشتہ علیحدگی پر ختم ہوجائے۔

انمول بلوچ نے کہا کہ شادی سمجھوتے کا نام ہے، اس خوبصورت رشتے میں میاں بیوی دونوں کو ہی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، دونوں کو ایک دوسرے کی سوچ اور پسند کے حساب سے اپنی شخصیت میں تبدیلی لانی پڑتی ہے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے میری والدہ مجھے شادی کرنے پر زور دیتی تھیں لیکن اب وہ ایسا نہیں کرتیں کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ اُن کی بیٹی سمجھدار ہوچکی ہے اور وہ اپنی زندگی کا فیصلہ بہتر کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال! میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جب بھی ارادہ بنا تو میں سیدھا شادی ہی کروں گی، میں شادی سے پہلے کسی بھی مرد کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کروں گی کیونکہ تعلقات بنانے سے جذبات کا کباڑہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما
ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، گلوکار بادشاہ
ایک ہدایتکار نے مجھے ’جنسی غلام‘ کے طور پر تیار کیا، اداکارہ سومیا
میں اب خود کو بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں، انجلینا جولی
اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل
ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرے مداح مایوس ہوں، سارہ خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر