بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جان ابراہم نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق مداحوں کو بتادیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار جان ابراہم نے کہا کہ بالی ووڈ میں آنے سے قبل میں نے اپنی ایم بی اے کی ڈگری مکمل کر کے ایک کمپنی میں جاب شروع کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کمپنی کی جانب سے مجھے پہلی تنخواہ 6,500 روپے دی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں میں نے بطور میڈیا پلانر ایک اشتہاری ایجنسی جوائن کر لی تھی۔
اداکار نے کہا کہ میں یہاں 1999 کا ذکر کر رہا ہوں، اُس وقت میرے اخراجات بہت کم تھے، میرے دوپہر کے کھانے میں صرف 2 چپاتیاں اور دال فرائی ہوتی تھی۔
جان ابراہم کے مطابق 1999 میں میرے دوپہر کے کھانے کی قیمت صرف 6 روپے 25 پیسے ہوا کرتی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News