انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں معروف ڈرامہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مرکزی ملزم حسن شاہ کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا، عدالت نے 15 اگست تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم حسن شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا، پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔
ملزم کی وکلاء نے شناخت پریڈ کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ ملزم حسن شاہ بے گناہ ہے، اسے پلان کے تحت ملوث کیا گیا ہے۔
تفتیش افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ نے مل کر خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا، ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان کے بلیک کرنے کا مسئلہ حسن شاہ کو بتایا، حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈرامہ نگار کو اغوا کیا اور ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News