Advertisement
Advertisement
Advertisement

والدین کا انتقال دنیا کا وہ واحد لمحہ ہے جس کے لیے انسان خود کو کبھی تیار نہیں کر سکتا، عمر شہزاد

Now Reading:

والدین کا انتقال دنیا کا وہ واحد لمحہ ہے جس کے لیے انسان خود کو کبھی تیار نہیں کر سکتا، عمر شہزاد

والدین کا انتقال دنیا کا وہ واحد لمحہ ہے جس کے لیے انسان خود کو کبھی تیار نہیں کر سکتا، عمر شہزاد

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمر شہزاد نے کہا ہے کہ والدین کا انتقال دنیا کا وہ واحد لمحہ ہے جس کے لیے انسان خود کو کبھی تیار نہیں کر سکتا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ میں اپنی امّی سے جدائی کبھی نہیں بھول سکتا کیونکہ والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر سانس کے ساتھ اپنی والدہ کو یاد کرتا ہوں اب ان کا انتقال ہوئے 9 سال ہوگئے ہیں لیکن جن کے ساتھ انسان نے ہر روز صبح اُٹھنے کے بعد اور پھر رات کو سونے سے پہلے اپنا وقت گزارا ہو اور اپنے دل کی ساری باتیں بتائی ہوں اُنہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کا انتقال دنیا کا وہ واحد لمحہ ہے جس کے لیے انسان خود کو کبھی تیار نہیں کر سکتا حالانکہ وہ یہ بات بھی جانتا ہے کہ زندگی اور موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے اور یہ برحق ہے سب کی تقدیر میں موت کا وقت مقرر ہے۔

اداکار عمر شہزاد نے کہا کہ جن لوگوں کے والدین حیات ہیں ان سے میں یہ کہوں گا کہ وہ جتنا وقت اپنے ماں باپ کے ساتھ گزار سکتے ہیں گزاریں کیونکہ میں اللّٰہ سے اب وہ ایک لمحہ مانگتا ہوں جو امّی کے ساتھ گزرے اور میں ان کی ساری خواہشات پوری کردوں لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگر میں شوبز میں نہ آتا تو بریانی کی دکان کھول چکا ہوتا، فہد مصطفیٰ
ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما
ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، گلوکار بادشاہ
ایک ہدایتکار نے مجھے ’جنسی غلام‘ کے طور پر تیار کیا، اداکارہ سومیا
میں اب خود کو بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں، انجلینا جولی
اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر