Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار پر نامعلوم افراد کا حملہ

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار پر نامعلوم افراد کا حملہ

معروف بھارتی اداکار پر نامعلوم افراد کا حملہ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اشوتھ بھٹ پر ترکیے کے شہر استنبول میں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور و معروف اداکار اشوتھ بھٹ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں استنبول بہت رومینٹک جگہ ہے لیکن جو کچھ میرے ساتھ حقیقت میں ہوا وہ بہت خوفناک اور بیان سے باہر ہے۔

استنبول جانے سے قبل لوگوں نے جیب کتروں سے ہوشیار کیا تھا،اداکار:فوٹو:فائل

انہوں نے کہا کہ استنبول جانے سے قبل دوستوں نے جیب کتروں سے ہوشیار رہنے کو کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ استنبول کی سڑک پر پیدل جا رہے تھے کہ ایک گروپ نے اچانک ان پر حملہ کردیا۔ ایک شخص نے زنجیر سے کمر پر وار کیا اور میرا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔

Advertisement

اداکار اشوتھ بھٹ نے بتایا کہ میں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک کیب ڈرائیور بھی میری مدد کو آگیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، مقامی پولیس کو فوراً واقعے کی اطلاع دی۔

واضح رہے کہ اشوتھ بھٹ بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور مصنف ہیں جو فلم راضی، فینٹم، حیدر اور دیگر فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما
ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، گلوکار بادشاہ
ایک ہدایتکار نے مجھے ’جنسی غلام‘ کے طور پر تیار کیا، اداکارہ سومیا
میں اب خود کو بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں، انجلینا جولی
اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل
ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرے مداح مایوس ہوں، سارہ خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر