پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عروبہ مرزا کی طلاق کے بعد منگنی بھی ٹوٹ گئی ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو اپنی منگنی ختم ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اور حارث سلیمان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہم دونوں میں سے کسی کے لیے بھی آسان نہیں تھا لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے لیے الگ الگ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔
عروبہ مرزا نے لکھا کہ مجھے اُمید ہے کہ آپ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیوسی کا احترام کریں گے۔
واضح رہے کہ اداکارہ عروبہ مرزا نے پہلے شوہر سے طلاق کے چند سال بعد 2022 میں حارث سلیمان نامی شخص سے منگنی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News