بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی شادی کی پہلی رات شدت غم سے رو پڑے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے جب گوری سے شادی کی تھی تو وہ بالی ووڈ میں ان کا ابتدائی دور تھا اور وہ اس وقت جدوجہد کر رہے تھے۔
اس وقت وہ فلم ’دل آشنا ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اداکارہ ہیما مالنی تھیں۔
شاہ رخ اور گوری کی شادی ممبئی سے باہر ہوئی تھی، وہ ان دنوں ممبئی میں ایک فلیٹ میں رہتے تھے لیکن اداکار کے دوست نے ان کے لیے ممبئی سے باہر ہوٹل میں ایک کمرہ بک کرادیا تھا۔
جب گوری اور شاہ رخ شادی کے بعد واپس آئے تو شاہ رخ خان نے سوچا کہ وہ ہیما مالنی کو شادی کا بتا دیں۔ انہوں نے یہ خبر ہیما کو دی لیکن ہیما مالنی نے انہیں فوراً سیٹ پر آنے کو کہا تھا۔
شاہ رخ اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ سیٹ پر پہنچے تاہم ہیما سیٹ پر موجود نہیں تھیں۔ کافی دیر ہیما کا انتظار کیا لیکن وہ نہیں آئیں۔
پھر شاہ رخ خان نے اپنی بیوی کو میک اپ روم میں بٹھا دیا۔ اس وقت رات کے 11 بج رہے تھے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان رات کے 2 بجے واپس آئے۔
شاہ رخ خان نے دیکھا کہ ان کی بیوی بھاری جیولری اور میک اپ پہنے لوہے کی کرسی پر بیٹھی سوچکی تھیں یہ دیکھ کر وہ روپڑے تھے۔
ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے بتایا تھا کہ مجھے اس دن اپنے فیصلے پر رونا آیا، وہ گوری کی شادی کی رات تھی جو مچھروں سے بھرے کمرے میں انتظار میں گزر گئی تھی۔
شاہ رخ نے گوری کو اٹھایا اور ان سے کچھ نہیں کہا اور نہ گوری نے اپنے دولہا سے کوئی سوال کیا، اس کے بعد وہ دونوں خاموشی سے ٹیکسی کے ذریعے ہوٹل واپس آگئے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گوری خان سے 1991 میں شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News