معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد دل برداشتہ ہوگیا ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ بلھے شاہ بھی ایک ہی تھا، سعادت حسن منٹو بھی ایک ہی تھا اور خلیل الرحمن قمر بھی ایک ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قوم کو مجھ جیسا دوسرا نہیں ملے گا۔ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد دل برداشتہ ہو گیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اب سوچ رہا ہوں کہ اس ملک میں مزید رہنا چاہیے یا نہیں، آج تک کبھی اس مٹی اور زمین سے نفرت نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ایسا سوچا، خدا سے دعا ہے کہ ہمت عطا کرے کیونکہ میں اس مٹی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اغوا کاروں نے انہیں 7 گھنٹے تک یرغمال بنا رکھا تھا، انہیں متعدد بار کلمہ پڑھوا کر انہیں گولیاں بھی ماری گئیں۔ ایک گولی ان کے پاؤں کے قریب گری لیکن انہیں نہیں لگی۔ شاید گولی چلانے والے نے اپنی مرضی سے درست انداز میں انہیں نشانہ نہیں بنایا۔
معروف ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث لوگ پس رہے ہیں۔ ایسے حالات میں ان کے پاس صرف دو ہی چوائسز اپنی یا کسی اور کی چمڑی بیچیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ضرورت کے ہاتھوں مجبور ہو کر کوئی بچی فروخت ہوجائے، میں اس بات پر خوش ہوں کہ انہیں بیچ کر لوگ پیسے کما رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماریہ بی اسلامی اقدار کو بچانے جیسے بڑے مقصد کے لیے کام کررہی ہیں۔ اس کاز میں ، میں ماریہ بی کے ساتھ کھڑا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News