Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار کی ذاتی زندگی پر رائے دینے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے، صنم سعید

Now Reading:

اداکار کی ذاتی زندگی پر رائے دینے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے، صنم سعید
صنم سعید

اداکار کی ذاتی زندگی پر رائے دینے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے، صنم سعید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اداکار کی ذاتی زندگی پر رائے دینے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا تھا کہ جب آپ اپنی نیت جانتے ہیں، آپ کے ارد گرد کے لوگ آپ کی نیت جانتے ہیں تو آپ باآسانی موٹی چمڑی رکھ سکتے ہیں، آپ با آسانی ناقدین کو نظر انداز کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس کوئی سپورٹ سسٹم نہیں ہوگا، اور پھر آپ خود بھی اپنی نیت کو لے کر الجھن کا شکار ہیں تو پھر ناقدین کو نظر انداز کرنا آپ کے لیے مشکل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کولے کر ناقدین کی رائے کو نظر انداز کر دیتی ہیں کیونکہ ان کا ہر کام ہر ایک کے لیے نہیں ہوتا۔

صنم سعید نے کہا کہ جس طرح ہر ایک اداکار سب کو پسند نہیں آسکتا، سب کو خوش نہیں کرسکتا تو اسی طرح دوسروں کا بھی حق ہے کہ وہ کسی کو پسند کریں یا نہ کریں یہ ان کی مرضی ہے لیکن کسی اداکار کی ذاتی زندگی پر اس کا اپنا حق ہوتا ہے، کسی کو اس حوالے سے کسی قسم کی رائے دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی ذاتی زندگی پبلک فورم کے سامنے آگئی ہے تب بھی  اس حوالے سے رائے دینے کا کسی کا حق نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نامور اداکار سفیر اللہ عرف لہری کی 12ویں برسی
شادی کے بعد تشدد اور دیگر مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار رہی، مایا خان
طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے کبھی بچے پیدا نہیں کرسکتی، سلینا گومز
مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت نہیں، کرینہ کپور
بھارتی کامیڈین جونی لیور پاکستان آنے کے خواہشمند
سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر