پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ میں 5 وقت کی نماز صرف اس لیے پڑھتی ہوں تاکہ میری بیٹی مجھے دیکھ کر سیکھے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پاکستان میں نہیں ہوتے اس لیے ماں اور باپ دونوں کی ذمہ داری ان پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی اپنی والدہ کو دیکھ کر سیکھا ہے اور اب میری بیٹی میرب بھی مجھے دیکھ کر سیکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی میں گھر میں نہ ہوں اور کوئی مہمان آجائے تو اسے یہ محسوس نہیں ہوگا کہ گھر میں کوئی نہیں ہے، میرب مہمان نوازی کرتی ہے۔
سعدیہ امام نے کہا کہ میں 5 وقت کی نماز صرف اس لیے پڑھتی ہوں تاکہ میرب مجھے دیکھ کر سیکھے، اب مجھے اسے نماز کے لیے نہیں کہنا پڑتا وہ مجھے دیکھ کر سیکھ چکی ہے اب وہ خود 5 وقت کی نماز پڑھتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب والدین خود کوئی کام نہیں کرتے تو ان کے بچے بھی نہیں کرتے، پھر بچوں سے شکوہ نہیں کرنا چاہئے کہ وہ فلاں کام نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے پڑھاتے ہیں مگر تربیت کرنا والدین کا کام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News