Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے کہا جاتا تھا کہ بدصورتی کی وجہ سے تمہیں منفی کرداروں کی آفر ہوتی ہے، شاہ رخ خان

Now Reading:

مجھے کہا جاتا تھا کہ بدصورتی کی وجہ سے تمہیں منفی کرداروں کی آفر ہوتی ہے، شاہ رخ خان
شاہ رخ خان

مجھے کہا جاتا تھا کہ بدصورتی کی وجہ سے تمہیں منفی کرداروں کی آفر ہوتی ہے، شاہ رخ خان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ماضی میں مجھے کہا جاتا تھا کہ بدصورتی کی وجہ سے تمہیں منفی کرداروں کی آفر ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان نے ماضی میں یونیورسٹی کے طالب علموں سے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ میں بہت کم اداکار ایسے ہیں جنہوں نے رومانوی ہیرو سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر اُنہوں نے جنونی عاشق کے منفی کردار نبھائے لیکن میں نے ایسا کیا کیونکہ مجھے ایسے کردار کرنے کی ضرورت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بہت اچھے دوست جو اب بالی ووڈ کے ہدایتکار بھی ہیں، اُنہوں نے میرے کیریئر کے آغاز میں مجھے کہا تھا کہ تمہاری شکل بدصورت ہے اور اسی بدصورتی کی وجہ سے تمہیں منفی کرداروں کی آفر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہدایتکار نے مجھے کہا تھا کہ تمہارا چہرہ چاکلیٹی ہیرو بننے کے لیے مناسب نہیں ہے، دوست کی بات سُننے کے بعد میں نے بھی بہت ساری چاکلیٹس کھانا شروع کردی تھیں اور پھر خوشی خوشی منفی کرداروں کی آفر قبول کی۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ مداحوں نے جہاں میرے رومانوی کردار پسند کیے تو وہیں مجھے منفی کرداروں میں بھی پسند کیا گیا اور یہی میرے لیے سب سے بڑی کامیابی تھی۔

Advertisement

بالی ووڈ کنگ نے مزید کہا کہ انسان کو بڑے خواب دیکھنے چاہئیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما
ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، گلوکار بادشاہ
ایک ہدایتکار نے مجھے ’جنسی غلام‘ کے طور پر تیار کیا، اداکارہ سومیا
میں اب خود کو بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں، انجلینا جولی
اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل
ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرے مداح مایوس ہوں، سارہ خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر