بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے اپنے بچوں کو سخت دباؤ میں رکھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ میں نے اپنے بچوں کی شروع سے ہی حوصلہ افزائی کی اور ساتھ اس بات پر نظر رکھی کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں، دراصل بے مقصدیت پر مبنی مواد ہر جگہ موجود ہے، نظر صرف اس لیے رکھی کہیں وہ بے معنی چیزوں میں گم نہ ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹ ایک چیز ہے جو وقت کے ساتھ ترقی کرتی ہے، آرٹ ایسی چیز ہے جس کی لوگ فوراً تعریف کرتے ہیں، یہ آپ کے ذوق کی آب یاری کرتا ہے، میری بیٹی نے لندن کے اپنے ایکٹنگ اسکول میں شیکسپئر سے متعلق ورکشاپس میں حصہ لیا جو قابلِ فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بچوں کو ہمیشہ فن کو سمجھنے اور اس کو ڈھونڈ نکالنے کی ترغیب دی، میں نے انہیں تفریح مواد میں سمجھداری برتنے کا بھی کہا۔
اداکار نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ وہ اس دور میں جب نوجوانوں کی آن لائن سرگرمیاں زیادہ ہوتی ہیں، انہیں کلاسیکل ادب تلاش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، جن میں منٹو، پریم چند اور دیگر بااثر ادیب شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News