Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما

Now Reading:

ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما

ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ ہم کہیں بھی جائیں بچوں اور ہمارے لیے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے ممبئی میں ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور ویرات نے گھر میں ڈسکس کیا کہ اگر ہم اپنی والدہ کے بنائے ہوئے کھانوں کو گھر میں نہیں بنائیں گے تو یہ ریسیپیز ہمارے بچوں تک نہیں پہنچ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ لہٰذا کبھی میں اور کبھی ویرات کھانا پکاتے ہیں، میں کبھی کبھی والدہ کو ریسیپیز جاننے کیلئے کال بھی کرلیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک یہ بہت اہم ہے کیوں کہ مجھے لگتا ہے اس طرح ہم اپنے بچوں کو کوئی قیمتی شے منتقل کررہے ہیں۔

انوشکا شرما نے کہا کہ میرے لیے بچوں کی روٹین بہت خاص ہے، ہم عام لوگوں سے زیادہ سفر کرتے ہیں اس دوران ہمارے بچے بھی بہت سی تبدیلیوں کا تجربہ کرتے ہیں لہٰذا ان کے لیے ایک روٹین بنا کر میں انہیں کنٹرول کا احساس دلاتی ہوں۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم کہیں بھی جائیں بچوں اور ہمارے لیے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، یہ روٹین ہمیں خود کو منظم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2018 میں شادی کی تھی، 2021 میں جوڑے کے ہاں بیٹی وامیکا اور رواں برس بیٹے آکائے کی پیدائش ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رونے کی اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے، سارہ خان
معروف ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش
آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی
عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان کا انتقال ہو گیا
جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی، ازیکا ڈینئل
چاہت صاحب! آپ خوش رہیں بس، دنیا چاہے بہری ہوجائے، آغا علی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر