پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے ہیں۔
اہل خانہ نے پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عرصے سےعلیل تھے، ان کی عمر 70 سال تھی۔
ہدایتکار الطاف حسین کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ الطاف حسین نے 80 سے زائد فلمیں بنائیں، انہیں شہرت فلم ’صاحب جی ‘ سے ملی، انکی دیگر مشہور فلموں میں میں ڈھی رانی، اک پاگل سی لڑکی اور مرد جینے نہیں دیتے شامل تھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News