معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف کے پہلے بین الاقوامی پروجیکٹ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔
اس حوالے سے حال ہی میں بھارتی اداکار و گلوکار جسی گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ شیئر کی، جس کے کیپشن میں بتایا کہ عمران اشرف کے ساتھ شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اداکار عمران اشرف نے بھی بھارتی اداکار کی پوسٹ کا وائرل اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں یاد کرنے کی نشاندہی کی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل اور پاکستانی اداکار عمران اشرف بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے، یہ دونوں اداکار فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
اس بین الاقوامی فلم کا نام ’اینو رہنا سہنا نہیں آندا‘ ہے، یہ ایک کامیڈی کینیڈین پنجابی فلم ہے، اس کی کہانی بھارتی نژاد کینیڈین روپن بال نے تحریر کی ہے اور اس کے ہدایت کار بھی وہ خود ہی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News