پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ میں نے انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنائی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ مومل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ویسا ہی ہے جیسے بھارت میں کپور فیملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاوید شیخ اور سلیم شیخ بھائی ہیں، اسی طرح بہروز سزواری میرے پھوپھا ہیں، اگر دیکھیں تو شیخ فیملی اور سبزواری فیملی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اسی طرح ہیں جس طرح بالی ووڈ میں کپور فیملی ہے، یہ اسی طرح کامیاب اور شہرت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہرت کے باوجود بھی والد اور سلیم چاچا کبھی کپورز کی طرح برتاؤ نہیں کرتے۔
مومل شیخ نے مزید کہا کہ کوئی اقرباء پروری نہیں ہے اور وہ کسی کو کبھی کام کے لیے کوئی کال نہیں کریں گے، ہم نے انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News