بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ شروع سے ہی مجھے اپنے ٹیلنٹ اور قابلیت پر بھروسہ رہا ہے اور میں جانتی تھی مجھے اسی بنا پر کام ملے گا، میں نے اپنا خیال رکھا، اپنے آپ کو فٹ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ بہترین وقت گزارتی ہوں، ان کے لیے اچھے اچھے کھانے پکاتی ہوں، مجھے ورک آؤٹ کرنا بھی پسند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمر خوبصورتی کا ایک حصہ ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان کو ہمیشہ جوان نظر آنا چاہیے یا خوبصورتی جوان دکھنے میں ہی ہے، آپ جس عمر کے ہیں آپ کو اسی کو انجوائے کرنا چاہیے۔
کرینہ کپور نے کہا کہ میری عمر 44 برس ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت ہے، میرے شوہر کو میں ایسے ہی اچھی اور خوبصورت لگتی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ دوست مجھے کہتے ہیں میں خوبصورت نظر آتی ہوں، ساتھ ہی مجھے فلمز کی آفرز بھی آرہی ہیں، میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں جو میری عمر کے لحاظ سے ٹھیک ہوں، چاہتی ہوں مداح مجھے ویسے دیکھیں جیسی میں ہوں، اور اسی کو سراہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News