Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک ڈائریکٹر نے آڈیشن کے لیے رات 11 بجے مختصر لباس پہن کر آنے کو کہا، حرا خان

Now Reading:

ایک ڈائریکٹر نے آڈیشن کے لیے رات 11 بجے مختصر لباس پہن کر آنے کو کہا، حرا خان

ایک ڈائریکٹر نے آڈیشن کے لیے رات 11 بجے مختصر لباس پہن کر آنے کو کہا، حرا خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے کہا ہے کہ مجھے ایک ڈائریکٹر نے آڈیشن کے لیے رات 11 بجے مختصر لباس پہن کر آنے کو کہا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ حرا خان نے بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر مجھے میری ساتھی اداکارہ نے ایک ڈائریکٹر کے بارے میں بتایا کہ اس ڈائریکٹر کو اپنے نئے ڈرامے کے لیے کاسٹ کی ضرورت ہے، یہ کافی مشہور کاسٹنگ ڈائریکٹر ہیں تو تُم ان کے ڈرامے کے لیے آڈیشن دو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ساتھی اداکارہ سے ڈائریکٹر کا نمبر لیا تاکہ میں اُنہیں اپنا کام دِکھا سکوں کیونکہ کام دیکھ کر ہی اداکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے مجھ سے میرا کام نہیں مانگا بلکہ سیدھا آڈیشن کے لیے بُلا لیا۔

حرا خان نے کہا کہ میں نے ڈائریکٹر سے کہا کہ میں دوپہر کے 3 بجے آڈیشن کے لیے آجاؤں گی جس پر انہوں نے کہا کہ آپ نے آڈیشن کے لیے رات 11 بجے آنا ہے اور آڈیشن کے لیے مختصر لباس پہننے ہوں گے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ڈائریکٹر کی بات سُن کر حیران رہ گئی تھی، میں نے اُن سے کہا کہ میں اسکرین پر بولڈ لباس نہیں پہنتی اور نہ ہی اتنی رات کو آڈیشن کے لیے جاتی ہوں جس پر اُنہوں نے کہا کہ آپ بےفکر رہیں، یہ پرائیوٹ آڈیشن صرف پروڈیوسرز اور ہم ہی دیکھیں گے، اس کے علاوہ کوئی نہیں دیکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اُنہیں صاف انکار کرکے فون بند کیا اور پھر انڈسٹری کے دوسرے ڈائریکٹر کو سارا قصہ سُنایا جس پر اُنہوں نے مجھے کہا کہ یہ سب دھوکا اور فراڈ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رونے کی اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے، سارہ خان
معروف ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش
آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی
عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان کا انتقال ہو گیا
جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی، ازیکا ڈینئل
چاہت صاحب! آپ خوش رہیں بس، دنیا چاہے بہری ہوجائے، آغا علی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر